تمل ناڈو کے گورنر سی ودیاساگر راو نے آل انڈیا انا دراوڑ منیتر کشگم
(اےآئی ڈی ایم کے) کی قانون ساز پارٹی کے نومنتخب لیڈر ای کے پلانی سوامی
کو آج وزیراعلی مقرر کردیا اور انہیں 15دن کے اندر اکثریت ثابت کرنے کو
کہا۔مسٹر پلانی سوامی آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ملے تھے ،اسی ملاقات کے دوران
مسٹر راؤ نے پلانی سوامی کو وزیراعلی کے عہدے پر تقرری کا مراسلہ سونپا۔جس میں ان سے کابینہ کی تشکیل اور 15روز کےاندر اکثریت ثابت کرنے کو کہا گیا ہے۔